Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا: گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے دوران فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2حملہ آور بھی مارے گئے

امریکا: گستاخانہ خاکوں کی نمائش کے دوران فائرنگ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2حملہ آور بھی مارے گئے
May 4, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکی شہر ڈلاس میں گستاخانہ نمائش کے دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 2حملہ آور بھی مارے گئے ہیں۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اہتمام ٹیکساس کے آرٹ سنٹر میں کیا گیا تھا۔ ڈلاس شہر میں ہونےوالی نمائش میں 75 افراد شریک تھے جنہیں فائرنگ کے بعد سکول بسوں کے ذریعے وہاں سے نکالا گیا اور ایک قریبی سکول لے جایا گیا۔ اس نمائش کا اہتمام کرٹس کلویل سنٹر میں کیا گیا تھا۔ فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار اور دو حملہ آور مارے گئے ہیں تاہم یہ بات واضح نہیں کہ فائرنگ کے واقعہ کا نمائش سے کوئی تعلق تھا بھی یا نہیں۔ فائرنگ کے بعد وال مارٹ اور سیم کلب کے کاروباری مراکز کو بھی خالی کرا لیا گیا ہے۔ گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اہتمام امریکن فریڈم ڈیفنس نامی تنظیم نے کیا تھا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔