Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 پوائنٹس کا اضافہ کر دیا

امریکا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں 0.25 پوائنٹس کا اضافہ کر دیا
December 15, 2016

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کے مرکزی بینک نے شرح سود میں صفر اعشاریہ دو پانچ پوائنٹس کا اضافہ کر دیا۔ آئندہ سال بیروزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کے مرکزی بینک کی سربراہ جینٹ ییلن نے کہا ہے کہ شرح سود میں صفر اعشاریہ دو پانچ پوائنٹس کا اضافہ کیا گیا ہے۔ امریکا میں ایک سال بعد شرح سود بڑھائی گئی ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد امریکی معیشت مزید ترقی کرے گی۔ انکم ٹیکس کٹوتیوں سے ریونیو میں اضافہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال بیروزگاری کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد رہے گی۔

ٹرمپ کے اعلان کردہ انفراسٹرکچر کی تعمیرنو کے منصوبے سے اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی اور بیروزگاری میں کمی ہو گی اور افراط زر کی شرح دو فیصد کے ہدف سے نیچے رہے گی۔