Friday, September 13, 2024

امریکا کی مغربی ریاستیں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگئیں

امریکا کی مغربی ریاستیں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگئیں
July 11, 2021

کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکا میں گرمی کی شدید لہر جاری ہے، مغربی ریاستیں شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں آگئیں۔

امریکا شدید گرمی کی لپیٹ میں کیلیفورنیا کی ڈیتھ ویلی میں درجہ حرارت 52 اورلاس ویگاس میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گرمی کی حالیہ لہر میں 116 افراد اپنی زندگی سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔

امریکی محکمہ موسمیات کےمطابق مغربی ریاستوں میں ہیٹ ویو مزیدجان لیوا ثابت ہوسکتی ہے، کیلی فورنیا اورنیواڈا ریاستوں کے کئی شہروں میں گرمی کے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

حکام کا کہناہے کہ گرمی کی شدید لہر کا مقابلہ کرنے کے لیےاقدامات کیے جا رہے ہیں، ایئرکنڈیشنڈ کولنگ سنٹرز قائم کئے جا رہے ہیں شدید موسم کے سبب اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔