امریکا کی معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے معاشی ترقی میں کمی کی پیش گوئی کر دی۔
امریکی سکیورٹی فرم نے شرح نمو 3 کی بجائے 2 فیصد رہنے کی پیش گوئی کر دی۔ خبر ایجنسی کے مطابق ڈیموکریٹ سینیٹر جومنچن کی جانب سے انفرااسٹرکچر بل کی مخالفت کے اعلان پر شرح نمو میں مزید کمی کی پیش گوئی کی گئی۔ 100 ارکان پر مشتمل سینیٹ میں سینیٹر جومنچن کا ووٹ فیصلہ کن اہمیت اختیار کر گیا۔
ایوان میں ڈیموکریٹ اور ری پبلکن ارکان کی تعداد برابر ہے۔