اسلام آباد: (92 نیوز) امریکا سے پچھلے بارہ ماہ میں 11 سو سے زائد بھارتیوں کو ملک بدرکیاجاچکا، 22 اکتوبرکو تقریباً 100 غیرقانونی تارکین وطن کو چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے امریکا سے بیدخل کرکے بھارت بھیجا گیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہوتے ہی امریکا سے غیرملکی تارکین وطن کی ملک بدری میں تیزی آگئی، امریکی حکام نے بھارتیوں سمیت دیگرممالک کے غیرقانونی تارکین وطن کےخلاف آپریشن تیزکردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایک سال میں بھارت سے آئے 1100 سے زائد غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔ صرف اکتوبر 2023 اور ستمبر 2024 کے درمیان ہندوستان کے ایک ہزار ایک سو سے زیادہ غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کیا گیا، 22 اکتوبر کو تقریباً 100 غیر قانونی تارکین وطن کو چارٹر ڈ فلائٹ کے ذریعے ہندوستان واپس بھیجا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں تاریخ کی پہلی برف باری: صحرا سفید ہوگئے
ایک سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ امریکا اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے بھارتی حکومت کے ساتھ اپنا ورکنگ ریلیشن شپ مضبوط بنا رہا ہے ۔غیر قانونی ہجرت کے راستے استعمال کرنے کے نتائج اور کرپٹ ٹریول ایجنسیوں کے کردار بارے آگہی پیدا کرنے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ اپنی انتخابی مہم کے دوران تقاریرمیں تارکین وطن کی امیگریشن روکنے اور غیر قانونی رہائش پذیر لوگوں کو نکالنے کااظہارکر چکےہیں، صدرمنتخب ہونے کے بعد اپنے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ تارکین وطن کے حوالے سے اپنے بیانات پر قائم ہیں۔