امریکا کی عطیہ موڈرنا ویکسین کی کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد (92 نیوز) امریکا کی طرف سے پاکستان کو عطیہ کردہ موڈرنا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز کی کھیپ اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچا دی گئی۔
امریکا کی جانب سے پاکستان کو عطیہ کی گئی موڈرنا ویکسین کی کھیپ پاکستان پہنچنے کے بعد اب بیرون ملک جانے والوں کی مشکلات میں کمی آنے کا امکان ہے۔
ذرائع وزارت صحت کے مطابق، بیرون ملک جانے والوں کو موڈرنا ویکسین لگانے کے حوالے سے جلد حکمت عملی طے کی جائے گی۔