Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کی عام انتخابات کے نتائج کے بعد عمران خان کو جیت کی مبارک باد

امریکا کی عام انتخابات کے نتائج کے بعد عمران خان کو جیت کی مبارک باد
July 28, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے عام انتخابات کے نتائج کے بعد اپنے پہلے ردعمل میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو جیت کی مبارک باد دی ہے۔ ترجمان محکمہ خارجہ نے امید ظاہر کی ہے کہ خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک مشترکہ کردار ادا کریں گے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر ناؤرٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات میں عوام کی ہمت کو داد دیتے ہیں، جہاں خواتین سمیت عوام نے ملک کےمستقبل کیلئے ووٹ دیا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کی جانب سے دہشتگردی کی فہرست میں شامل افراد کو الیکشن میں مسترد کرنا خوش آئین ہے۔ ہیدر ناؤرٹ نے پاک امریکا تعلقات میں بہتری کی امید ظاہر کی  ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی، استحکام اور خوشحالی کیلئے امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ دونوں ممالک  کا مل کر کام کرنا خطے کے مفاد میں ہے اس لیے اس موقع کو کھونا نہیں چاہیے۔