Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو سرد طوفان ’’کوئین‘‘ نے منجمد کردیا

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو سرد طوفان ’’کوئین‘‘ نے منجمد کردیا
March 8, 2018

نیو یارک ( 92 نیوز ) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں کو سرد طوفان کوئین نے منجمد کرڈالا ہے، کئی علاقوں میں 3 فٹ تک برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ  نیویارک میں ایک معمر خاتون درخت گرنے سے ہلاک ہوگئی ، خراب موسم کے باعث 3 ہزار سے زائد پروازیں منسوخ  اور 10 لاکھ صارفین بجلی سے محروم ہیں ۔

ریاست ہائے متحدہ امریکا پے در پے طوفانوں کی زد میں آیا ہوا ہے ، طاقتور سمندری لہروں نے سب کچھ تہس نہس کرڈالا تو ساتھ ہی برفانی طوفان نے ہر شے کو منجمد کردیا ۔

ملک کی شمالی ریاستوں کو ایک ہی ہفتے کے دوران دوسرے برفانی طوفان کوئین  نے منجمد کرڈالا ہے، نیویارک، نیوجرسی، میساچوسٹس، کنٹیکی کٹ اور پنسلوینیا    کی ریاستیں سب سے زیادہ متاثر ہوئی ہیں  ۔سڑکیں، عمارتیں، گاڑیوں کی چھتیں ہر شے برف کی سفید چادر میں چھپ گئی  ہیں ۔

بھاری برفباری اور تیز ہواؤں کے باعث درجنوں درخت گرگئے ہیں ، لاکھوں  صارفین بجلی سے محروم ہیں ، خراب موسم کے باعث نیویارک میں ایک معمر خاتون ہلاک ہوگئی  جبکہ  تین ہزار سے زائد پروازیں منسوخ کردی  گئی ہیں  ۔

محکمہ موسمیات نے شمالی اور مشرقی ریاستوں میں تین فٹ تک برف پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے ، جبکہ متعدد علاقوں میں بارش بھی ہوسکتی ہے ۔ ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔