Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان سے اموات کی تعداد 8 ہو گئی

امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان سے اموات کی تعداد 8 ہو گئی
March 4, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکا کی شمال مشرقی ریاستوں میں طوفان سے اموات کی تعداد آٹھ ہو گئی ۔ بیس لاکھ گھر اور دفاتر بجلی سے محروم ہو گئے ۔
امریکا کےمشرقی ساحلی علاقے موسم سرما کےطوفان کی زد میں ہیں ۔ طوفان اور برفباری کے باعث 3 ہزارسے زائد ملکی وغیر ملکی پروازیں منسوخ کر دی گئیں ۔
ساحلی علاقوں میں طوفانی ہواؤں ، شدید بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ نیو یارک کےشمالی اورمغربی علاقوں میں ایک فٹ سے زائد برف پڑ چکی ہے ۔
بارش اور برف باری کے باعث 2 ہزار 400 سےزائد پروازیں تاخیرکا شکار ہیں ۔
اس کے علاوہ 20 لاکھ افراد اور تجارتی علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔
حکام کے مطابق اب تک خراب موسم کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے جبکہ قیمتی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے ۔