Tuesday, November 29, 2022

امریکا کی شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کے بڑھاؤ سے باز آنے کی تنبیہ

امریکا کی شمالی کوریا کو ایٹمی ہتھیاروں کے بڑھاؤ سے باز آنے کی تنبیہ

نیو یارک (92 نیوز) امریکا نے ایک بار پھر شمالی کوریا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے ایٹمی پروگرام بند نہ کیا تو عسکری قوت کا زبردست مظاہرہ کیا جائے گا۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے امریکی میڈیا سے بات کرتے ہو ئےشمالی کوریا کو دوٹوک الفاظ میں ایٹمی ہتھیاروں کے بڑھاؤ سے باز آنے کی تنبیہ کر دی۔
ریکس ٹلرسن نے کہا کہ امریکا شمالی کوریا کو باز رکھنے کیلئے سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اگر یہ کوششیں بھی ناکام ہوئیں تو انکے پاس فوجی کارروائی کا آپشن موجود ہے۔
ریکس ٹلرسن نے مزید کہا کہ دنیا کو ایٹمی ہتھیاروں سے پاک کرنا ہمارا عزم ہے اور اس معاملے میں امریکی صدر کا موقف واضح ہے۔