Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفان،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5ہوگئی

امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفان،ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5ہوگئی
March 15, 2016
لوزیانا(ویب ڈیسک) امریکا کی جنوبی ریاستوں میں طوفان کے باعث ہلاکتوں کی تعداد پانچ تک جا پہنچی طوفان زدہ ریاست لوزیانا اور میسی سیپی میں بارشوں کا سلسلہ تاحال جاری جبکہ معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اورسیکڑوں گھر پانی میں ڈوب گئے ۔ تفصیلات کےمطابق امریکا کی جنوب مشرقی ریاست لوزیانا میں سیلاب نے  چار افراد کی زندگیاں نگل لیں جبکہ پانچ ہزار سے زائد مکان زیر آب آگئے اوکلو ہوما میں بھی سیلاب سے ایک شخص ہلاک ہو گیا  ، لوزیانا میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں اور ریاست میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جبکہ سیلاب  سے ہونے والے نقصانات کا سروے شروع کر دیا گیا ہے۔ لوزیانا نیشنل گارڈ کے مطابق ریاست کے  سیلاب زدہ علاقوں سے تین ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے ،،جبکہ پانی میں گھرے تین سو جانوروں کو بھی اصطبل اور طویلوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا ہے ۔ ادھرامریکی صدر باراک اوباما نے سیلاب کو   شدید نوعیت کا قرار دیتے ہوئے وفاقی امداد کا عندیہ دے دیا ہے۔