Saturday, March 2, 2024

امریکا کی جانب سے میانمار میں فوجی بغاوت کے ذمہ داروں، متعلقہ اداروں پر پابندیاں عائد

امریکا کی جانب سے میانمار میں فوجی بغاوت کے ذمہ داروں، متعلقہ اداروں پر پابندیاں عائد
February 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے میانمار میں فوجی بغاوت کے ذمہ داروں، متعلقہ اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔

صدر جوبائیڈن نے برمی فوج سے جمہوری سیاسی قیادت اور کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا ۔ انہوں نے کہا برمی فوج کو اقتدار سے الگ ہونا پڑے گا۔ فوج عوامی امنگوں کے عکاس الیکشن نتائج کا احترام کرے۔ میانمار کی فوجی قیادت، انکے کاروباری مفادات، خاندان کے قریبی افراد پر پابندیاں عائد کر دیں۔