Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کی ایران کے مرکزی بنک اور نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ پر پابندی

امریکا کی ایران کے مرکزی بنک اور نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ پر پابندی
September 21, 2019
واشنگٹن (92 نیوز) سعودی تیل تنصیبات پر حملے کے معاملہ پر امریکا نے ایران کے مرکزی بنک،نیشنل ڈویلپمنٹ فنڈ اور مالیاتی کمپنی پر پابندی عائد کر دی۔ یہ ادارے پاسداران انقلاب کی خطے میں جارحیت پھیلانے میں مدد کرتے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ادارے ایران پراکسی فورس حزب اللہ اور قدس کی بھی مدد کرتے تھے ، ایران نے عالمی معیشت کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کے بعد سعودی عرب پر حملہ کیا، جارحیت کا یہ قدم ان کی خطرناک منصوبہ بندی اور اس پر عمل ہے،ایران پر پابندیاں کام کررہی ہیں ۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کیخلاف عسکری کارروائی کا امکان موجود ہے۔