Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کی انٹرنیٹ ڈومین نیمنگ سسٹم پر بیس سالہ بادشاہت کا خاتمہ قریب آ گیا

امریکا کی انٹرنیٹ ڈومین نیمنگ سسٹم پر بیس سالہ بادشاہت کا خاتمہ قریب آ گیا
August 18, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا انٹرنیٹ پر نام رکھنے کے نظام سے دستبردار ہو گیا۔ ڈومین نیمنگ سسٹم یا ڈی این ایس انٹرنیٹ کے اہم ترین اجزا میں سے ایک ہے۔ امریکا یہ اختیار جلد ایک غیرسرکاری ادارے انٹرنیٹ کارپوریشن فار اسائنڈ نیمز اینڈ نمبرز کے سپرد کر دے گا۔ تفصیلات کے مطابق امریکا کا انٹرنیٹ پر بیس برس کا غلبہ جلد ختم ہو جائے گا۔ امریکا نے خود تسلیم کیا ہے کہ انٹرنیٹ پر اختیار سے دست بردار ہونا اس کی بین الاقوامی سفارت کاری کا اہم جزو ہے۔ دو ہزار بارہ میں ایک معاہدے کا مسودہ بھی پیش کیا گیا لیکن امریکا، برطانیہ اور کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں تشویش کا ذکر کر کے انٹرنیٹ پر دوسرے ممالک کے غلبے پر اعتراض کیا تھا۔ امریکا اقوامِ متحدہ کی بجائے آئی کین نامی کمپنی کو انٹرنیٹ پر اقتدار سونپنے پر رضامند ہو گیا ہے۔ اس پیش رفت پر کئی امریکی سیاست دانوں نے یہ کہہ کر کڑی تنقید کی ہے کہ اس سے چین اور روس جیسے ممالک پر ایک ایسے نظام میں دخل اندازی کا دروازہ کھل جائے گا جو ہمیشہ سے امریکی حفاظت میں رہا ہے۔