Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کی اسرائیل پالیسی میں تبدیلی، مغربی پٹی میں نئی یہودی بستیوں کے قیام پر اظہارتشویش

امریکا کی اسرائیل پالیسی میں تبدیلی، مغربی پٹی میں نئی یہودی بستیوں کے قیام پر اظہارتشویش
October 27, 2021 --- ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے اسرائیل پالیسی میں بڑی تبدیلی کر دی۔ مغربی پٹی میں نئی یہودی بستیوں کے قیام پر اظہارتشویش کیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈپرائس کا کہنا ہے بائیڈن انتظامیہ مغربی پٹی میں نئی بستیوں کی تعمیر کے سخت خلاف ہے۔ اسرائیلی اقدام امن اور دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

اسرائیل نے کچھ روز قبل 1300 نئے گھروں کا ٹینڈر شائع کیا تھا۔