Saturday, July 27, 2024

امریکا کیساتھ جنگ حقیقت بنتی جا رہی ہے: چینی فوج

امریکا کیساتھ جنگ حقیقت بنتی جا رہی ہے: چینی فوج
January 29, 2017

بیجنگ (ویب ڈیسک) نئی امریکی انتظامیہ کے اقدامات پر چینی فوج کا شدید ردعمل۔ اعلیٰ چینی فوجی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ایک عملی حقیقت بنتی جا رہی ہے۔ امریکا کے ساتھ جنگ کی باتیں اب نعروں سے آگے نکل چکی ہیں۔

چینی فوج کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ نے چین کے حوالے سے سخت زبان اپنا رکھی ہے جس میں ون چائنا پالیسی پر تنقید سرفہرست ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو ایشیا اور بحرالکاہل سے متعلق اپنی پالیسیوں پر نظرثانی کرنی چاہیے۔ دوسری جانب چین کا دعویٰ ہے کہ جنوبی بحیرہ کے جزیرے اس کی ملکیت ہیں۔