Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کو شکست‘ پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

امریکا کو شکست‘ پاکستان جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا
August 17, 2016
وارسا (ویب ڈیسک) پاکستانی جونیئرز ایک بار پھر کامیاب ہو گئے۔ ورلڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے امریکا کو ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سکواش ٹیم نے پولینڈ میں جاری ورلڈ جونیئر اوپن سکواش ٹیم چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں امریکا کی ٹیم کو دو صفر سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں پاکستان کے عباس شوکت نے امریکا کے سیموئل کو تین ایک سے ہرایا۔ اینڈریو ڈوگلس کو اسرار احمد کو ہاتھوں تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل میں آج پاکستان کا مقابلہ مصر سے ہوگا۔