واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق مقامی انتہا پسند دیگر شہریوں اور حکومت پر حملوں کی منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پُرتشدد نظریات رکھنے والے گروہ حملے کر سکتے ہیں۔ خفیہ اداروں کی یہ رپورٹ وائٹ ہاؤس اور کانگریس کو بھجوائی گئی ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق رپورٹ بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنےکیلئے کی جانے والی جامع کوششوں کا حصہ ہے