Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، حادثات میں 9افراد ہلاک

امریکا کو شدید برفانی طوفان کا سامنا، حادثات میں 9افراد ہلاک
December 19, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی ریاستوں میں برف کا طوفان شدت اختیار کرگیا۔ شدید سردی کی لہر سےمعمولات زندگی متاثر، ٹریفک حادثات میں اب تک نو افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وسطی امریکی ریاستوں میں برفانی طوفان مزید شدت اختیارکر گیا ہے۔ ریاست وسکونسن، ایلینوئے، شکاگو، کنساس، نبراسکا اور نیویارک میں مسلسل برف باری کے نتیجے میں سڑکیں سفید ہو گئیں۔

بعض علاقوں میں ایمرجنسی نافذ ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انتظامیہ بھاری مشینری کی مدد سے راستے کلیئر کرانے میں مصروف ہے۔ کینیڈا سے متصل امریکی ریاستیں برف باری اور سرد ہواؤں کی لپیٹ میں ہیں۔

امریکی محکمہ موسمیات کے مطابق نبراسکا میں درجہ حرارت منفی ستائیس، کنساس میں منفی آٹھ، بسمارک شہر میں منفی اکتیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی پچپن سینٹی گریڈتک پہنچ گیا ہے جبکہ مغربی امریکا میں بھی آئندہ ہفتے تک برفانی طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔