Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کیلئے پاکستان کی ضرورت ہو گی ، وفاقی وزیر داخلہ

امریکا کو افغانستان میں جنگ جیتنے کیلئے پاکستان کی ضرورت ہو گی ، وفاقی وزیر داخلہ
February 8, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے امریکا کو باور کرایا کہ افغانستان میں جنگ جیتنے کیلئے اُسے پاکستان کی ضرورت ہو گی ۔
امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو میں احسن اقبال نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی افغان پالیسی کی کامیابی کیلئے پاکستان کی شراکت داری انتہائی اہم ہے ۔ پاکستان سے بہتر تعلقات سے ہی افغانستان سکیورٹی خدشات سے نمٹ سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا کے ساتھ تعلقات بہتر رہیں لیکن ٹرمپ انتظامیہ کے الزامات سے بے اعتمادی پیدا ہوئی ہے ۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہیں موجود نہیں ۔ پاکستان تمام دہشتگرد گروپوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں کر رہا ہے ۔