Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا، کرسمس پریڈ کے شرکاء پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک

امریکا، کرسمس پریڈ کے شرکاء پر ایک شخص نے گاڑی چڑھا دی، متعدد افراد ہلاک
November 22, 2021 --- ویب ڈیسک

ملواؤکی (92 نیوز) امریکی ریاست وسکانسن کے شہر ملواؤکی کے قریب ایک شخص نے کرسمس پریڈ کے شرکاء پر تیز رفتار گاڑی چڑھا دی، واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور 23 زخمی ہو گئے۔

ایک شخص نے سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی ملواؤکی شہر کے قریب واکیشا ٹاؤن کرسمس پریڈ پر چڑھا دی، جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور 2 درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعے میں 12 بچے بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،،،پولیس نے سرخ رنگ کی ایس یو وی گاڑی کو تحویل میں لے لیا اور ڈرائیور کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔