Thursday, December 2, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کا یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ

امریکا کا یمن کے حوثی باغیوں کو دہشتگردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ
February 13, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) مشرق وسطی کے حوالے سے امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی آگئی۔ نئی انتظامیہ نےایرانی حمایت یافتہ یمنی حوثیوں کی تنظیم کودہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکا حوثی باغیوں کا نام غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست سے نکال رہا ہے۔

انٹونی بلنکن کے مطابق حوثیوں کا نام 16فروری کو اس فہرست سے نکال دیا جائے گا۔

اُنہوں نے کہا یہ فیصلہ جنگ زدہ یمن کے عوام تک امداد کی آزادانہ رسائی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے کا فیصلہ ٹرمپ نتظامیہ نے جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے سے چند روز قبل کیا تھا۔