Saturday, July 27, 2024

امریکا کا کراچی ، اورکزئی میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

امریکا کا کراچی ، اورکزئی میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار
November 24, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے کراچی اور اورکزئی میں دہشتگرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئریٹ  نے ایک بیان میں دونوں حملوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے  اظہار تعزیت  اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ۔ ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ  کراچی میں چینی قونصل خانے  پر حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کی فوری اور دلیرانہ کارروائی قابل ستائش ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  امریکا  دہشت گردی  کی کارروائیوں کیخلاف پاکستان کیساتھ کھڑا ہے جبکہ خطے میں ایسے خطرات سے نبرد آزما ہونے کیلئے حکومت پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔