Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کا پاکستان کے 300 ملین ڈالرز سکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور شروع

امریکا کا پاکستان کے 300 ملین ڈالرز سکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور شروع
September 20, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی برف پگھلنے لگی۔ امریکا نے پاکستان کے 300 ملین ڈالرز کے سیکیورٹی فنڈز کی بحالی پر غور شروع کر دیا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرتے ہوئے پاکستان کی روکی گئی سیکیورٹی فنڈز کی دوبارہ بحالی پر غور شروع کر دیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کے اقتدار میں آنے سے پاک امریکا تعلقات کو دوبارہ استوار کرنے کا نیا دور کھلا ہے۔ اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی خواہاں ہے اور فنڈز کی بحالی تعلقات دوبارہ استوار کرنے ہی کا حصہ ہے۔ امریکا کے سابق سفیر برائے پاکستان ڈیوڈ ہیل کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی امداد روکنا ٹرمپ انتظامیہ کا خوفناک فیصلہ تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بیشتر قربانیاں دی ہیں۔ پینٹاگون نے دو ستمبر کو پاکستانی کی تین سو ملین ڈالر کی سیکیورٹی امداد روکنے کا اعلان  کیا تھا جس کے بعد 5 ستمبر کو امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو نے امریکی عسکری اور سیاسی قیادت کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا تھا۔