Saturday, July 27, 2024

امریکا کا پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر ہیلی کاپٹر دینے کا اعلان

امریکا کا پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر ہیلی کاپٹر دینے کا اعلان
April 5, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا نے پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ وائپر ہیلی کاپٹر دینے کا اعلان کر دیا۔ جدید ٹیکنالوجی سے تیار ہونے والا یہ ہیلی کاپٹر چارسو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایف سولہ کے بعد امریکا اب پاکستان کو 9 اے ایچ ون زیڈ ہیلی کاپٹر فروخت کرے گا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت دےے جائیں گے۔ اے ایچ ون زیڈ نامی ہیلی کاپٹر دو انجنوں پر مشتمل ہے جو ماضی کے سپرکوبرا ماڈل کو دیکھ کر بنایا گیا ہے اور یہ چارسو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے پرواز کر سکتا ہے۔ اس میں بھاری میزائل لے جانے اور حملے کی صلاحیت بھی ہے اور یہ چھ سودس کلومیٹر تک ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنا سکتا ہے۔ گزشتہ برس امریکی وزارت خارجہ نے 952 ملین ڈالرز مالیت کے ہیلی کاپٹروں، ہیل فائر میزائل اور متعلقہ آلات اور حصے پاکستان کو فراہم کرنے کی منظوری دی تھی۔