Wednesday, October 5, 2022

امریکا کا طالبان کی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار

امریکا کا طالبان کی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار
September 8, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے طالبان کی عبوری حکومت پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت میں شامل کچھ ناموں پر اعتراض ہے۔ طالبان حکومت میں خواتین کو شامل نہیں کیا گیا۔ اعلان کردہ ناموں میں صرف طالبان یا ان کے ساتھی ہیں۔ طالبان میں تبدیلی کو باتوں سے نہیں بلکہ عمل سے دیکھا جائے گا۔ لوگوں کو افغانستان سے نکلنے کی اجازت دینے کے فیصلے کو بھی دیکھیں گے۔