امریکا کا سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواست پر فوج بھیجنے کا اعلان

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کی درخواست پر وہاں فوج بھیجنے کا اعلان کردیا، وزیر دفاع مارک ایسپر کا کہنا ہے کہ فوج کی تعیناتی دفاعی نوعیت کی ہوگی۔
چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ بولے کہ فوجی اہلکاروں کی تعداد سیکڑوں میں ہوگی،، اضافی طور پر ایئر اینڈ میزائل ڈیفنس سسٹم بھی بھیجا جائے گا۔ تعیناتی سے متعلق تفصیلات کا اعلان آئندہ ہفتے کیا جائے گا۔