Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کا جنوبی ترکی میں تعینات عہدیداروں کےاہلخانہ کوعلاقہ چھوڑنےکا حکم

امریکا کا جنوبی ترکی میں تعینات عہدیداروں کےاہلخانہ کوعلاقہ چھوڑنےکا حکم
March 30, 2016
                    واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)امریکا نے جنوبی ترکی کے بعض حصوں میں تعینات فوجی اور سویلین  عہدیداروں کے اہلخانہ کو علاقہ چھوڑ دینے کی ہدایت کی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق پینٹا گان کے ترجمان پیٹر کک  کا کہنا تھا امریکی شہریوں کو کسی مخصوص خطرے کی وجہ سے نہیں بلکہ خطے میں موجود خطرات کی وجہ سے وہاں سے نکل جانے کو کہا گیا ۔ اس بات کا فیصلہ امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر اور وزیر خارجہ جان کیری کی اجازت سےکیا گیا۔، امریکی محکمہ خارجہ نے بھی  ادانا،ازمیر اور صوبہ مغلا میں امریکی قونصلیٹ کے ملازمین کے اہل خانہ کو علاقے سے چلے جانے کے احکامات دیئے ہیں   جبکہ امریکی شہریوں کو جنوب  مشرقی علاقوں کے سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے۔