Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا کا آئی ایم ایف سے پاکستان کیلیے ممکنہ بیل آؤٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ

امریکا کا آئی ایم ایف سے پاکستان کیلیے ممکنہ بیل آؤٹ پیکج مشروط بنانے کا مطالبہ
July 31, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی وزیر خارجہ نے عالمی مالیاتی ادارے سے پاکستان کیلئے ممکنہ بیل آؤٹ پیکج مشروط  بنانے  کا مطالبہ کر دیا اور کہا کہ آئی ایم ایف کے فنڈ سے چین کے قرضے نہیں اتارے جانے چاہئیں۔ امریکا پاکستان پر اپنی مرضی مسلط کرنے سے باز نہیں آیا اپنے مطالبات کے بعد دیگر عالمی اداروں کو بھی ڈکٹیٹ کرنے لگا۔ امریکی وزیر خارجہ نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کو قرض دے مگر مشروط دے ۔ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کو کوئی غلطی نہیں کرنی چاہئے، ایسے بیل آؤٹ پیکج کی دلیل نہیں دی جا سکتی جس سے چینی قرضے ادا کئے جائیں ۔ اس سلسلے میں امریکا نے آئی ایم ایف  کے  تمام  معاملات پر نظر رکھی ہوئی ہے ۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کی  ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے ممکنہ قرض کی کوئی درخواست  آئی اور نہ ہی اس بارے میں بات چیت  ہوئی ہے ۔ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ پاکستان  آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر  بیل آؤٹ پیکج  لینے پر غور کر رہا ہے۔