Thursday, September 19, 2024

امریکا کا اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے علیحدگی کا اعلان

امریکا کا اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے علیحدگی کا اعلان
June 20, 2018
نیو یارک (92 نیوز) انسانی حقوق کے نام نہاد چیمپئن کا ایک اور متنازعہ اقدام سامنے آ گیا۔ امریکا نے اقوام متحدہ کی ہیومن رائٹس کونسل سے علیحدگی کا اعلان کر دیا ۔ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے کونسل میں اصلاحات کا مطالبہ کر رہے تھے  لیکن عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ کانگو، شام، شمالی کوریا اور ایران جیسے انسانی حقوق کی پامالی کرنے والے اس کے رکن ہیں۔ نکی ہیلی حسب روایت ڈھٹائی کیساتھ  غزہ میں سیکڑوں فلسطینیوں کا خون بہانے والے اسرائیل کا دفاع کرتی رہیں ، کہنے لگیں گزشتہ ایک سال کے دوران اسرائیل کیخلاف پانچ قراردادیں منظور کی گئیں، کونسل کا رویہ سیاسی اور متعصبانہ ہے ، آخر میں انہوں نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات کی صورت میں امریکا  بخوشی واپس آجائے گا۔ امریکی اقدام کی مثال اوروں کو نصیحت خود میاں فصیحت جیسی ہے ۔ ایک طرف تو وہ  انسانی حقوق کا علمبردار  کا دعویٰ کرتا ہے لیکن دوسری طرف میکسیکو سرحد پر بچوں کو والدین سے الگ کر کے اپنے بیانیے کی دھجیاں بکھیر رہا ہے ۔