Sunday, January 23, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا کا اسٹیل ، ایلومینیم کی درآمد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ

امریکا کا اسٹیل ، ایلومینیم کی درآمد پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
March 3, 2018

نیو یارک (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سٹیل اور الومینیم کی درآمد پر ڈیوٹی لگانے کا فیصلہ کر لیا ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا اسٹیل کی درآمد پر 25 فیصد جبکہ الومینیم کی درآمد پر 10 فیصد ڈیوٹی لگائی جائے گی ۔
امریکی فیصلے پر عالمی تجارتی ادارے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ نے خبردار کیا کہ فیصلہ دنیا کے کئی ممالک کی معیشتوں کا متاثر کر سکتا ہے ۔ امریکا کے تجارتی اتحادیوں کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا ۔
ادھر کینیڈا، یورپی یونین ، میکسیکو، چین اور برازیل نے کہا کہ وہ بھی جوابی اقدامات کے بارے میں غور کر رہے ہیں ۔