Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا پہلے سے بہتر، ہم بنیادی حقوق، آزادی اور امن کی بات کرتے ہیں: باراک اوباما

امریکا پہلے سے بہتر، ہم بنیادی حقوق، آزادی اور امن کی بات کرتے ہیں: باراک اوباما
February 11, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ بلاشبہ امریکا اس وقت پہلے سے بہتر ہے۔ امریکا کی ترقی کیلئے مل کر راستے تلاش کرنا ہوں گے۔ قانون ساز ادارے سے خطاب کرتے ہوئے براک اوباما نے کہا کہ ہم بنیادی حقوق، آزادی اور امن کی بات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی سیاست بہت مشکل ہے مگر اس میں ناامیدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سمجھوتہ نہیں کریں گے تو حکومت نہیں کر سکیں گے۔ براک اوباما نے کہا کہ امریکا کی ترقی کے لئے ہر شہری کو سخت محنت کرنا ہو گی۔ ان کے دور صدارت میں امریکی قوم نے ترقی کی ہے، انہیں اپنی کامیابی اور ناکامیوں پرغور کرنا چاہئے۔ امریکی صدر نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے مل کر راستے تلاش کرنا ہوں گے اور ہر امریکی شہری کےحقوق کے لئے لڑنا ہو گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاسی ماحول کچھ خراب ہو چکا ہے۔ سیاسی جماعتوں کو گروہ بندی نہیں کرنی چاہیے بلکہ اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ براک اوباما نے سیاست میں سخت لہجہ اختیار کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہےکہ ہم اپنی سیاسی زندگی میں بہتر انداز تخاطب اختیار کریں۔