Saturday, November 26, 2022

امریکا: پولیس اہلکار کے قا تل کو سزائے موت دیدی گئی

امریکا: پولیس اہلکار کے قا تل کو سزائے موت دیدی گئی
ٹیکساس(ویب ڈیسک)امریکہ میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے کو زہریلا انجکشن لگا کر سزائے موت دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مینوئیل گارزا نے پولیس اہلکار جان روکی کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ اس کا تعاقب کر رہا تھا ۔ قاتل گارزا نے زہریلا انجکشن لگنے سے پہلے مقتول کے اہل خانہ اور دوستوں سے معافی بھی مانگی۔ انیس سو چھہتر میں سزائے موت کی بحالی کے بعد ٹیکساس میں اب تک سب سے زیادہ پانچ سو چوبیس افراد کو زہریلے انجکشن لگا کر موت کی نیند سلایا جا چکا ہے۔