Sunday, September 15, 2024

امریکا پاکستان کو کورونا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز دے گا ، ترجمان وائٹ ہاؤس

امریکا پاکستان کو کورونا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز دے گا ، ترجمان وائٹ ہاؤس
June 29, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے پاکستان کو انسداد کورونا ویکسین کی 25 لاکھ ڈوز دینے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق پاکستان کو موڈرینا ویکسین اقوام متحدہ کے ذریعے دی جائے گی۔ امریکا پیرو کو بھی فائزر کی 20 لاکھ ڈوز بھجوائے گا۔

صدر جوبائیڈن نے دنیا کے مختلف ممالک کو کورونا ویکسین کی 8 کروڑ ڈوز دینے کا اعلان کر رکھا ہے۔