Friday, November 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے ، وزیر اعظم

امریکا پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے ، وزیر اعظم
January 23, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امریکا پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش نہ کرے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی امداد روکنے سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہماری صلاحیت متاثر ہو گی، اگر ایسا ہوا تو پھر دہشتگردوں سے امریکا کو لڑنا پڑے گا ۔
وزیر اعظم شاہد خان نے انٹرویو میں کہا کہ جن خیراتی اداروں پر امریکا نے پابندی لگائی ہے ان کا کنٹرول حکومت پاکستان سنبھال لے گی ۔ عمل درآمد میں کچھ وقت لگ سکتا ہے تاہم حکومت پابندیوں کے اطلاق کیلئے پر عزم ہے ۔
وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف سب سے بڑی جنگ لڑرہا ہے اور امریکا کو ہمارے کردار کا احترام کرنا چاہیے ۔
ادھر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان سے متعلق ٹویٹ سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ٹرمپ کے ٹویٹ میں کوئی نئی بات نہیں تھی لیکن جو لہجہ استعمال کیا گیا وہ ناقابل قبول ہے ۔ ہم نےانسداد دہشت گردی کے لیے امریکی لاجسٹکس کو آزادانہ نقل وحمل کی اجازت دی ۔ اگر پابندیاں لگائی جاتی ہیں تو اس سے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی ہماری صلاحیت کمزور ہو گی اور اگر ہم دہشتگردوں سے نہیں لڑیں گے تو پھر امریکا کو لڑنا پڑے گا ۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو گرم جوش شخص پایا وہ ایک ایسے شخص ہیں جن سے بات چیت کی جا سکتی ہے ۔