Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا پاکستان کا نام دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے سرگرم

امریکا پاکستان کا نام دہشت گردوں کی معاونت کرنیوالے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کیلئے سرگرم
February 14, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پر دباؤ بڑھانےکیلئے امریکا کی ایک اور چال سامنے آگئی۔ امریکا نے پاکستان کو دہشت گردی کی مالی معاونت کرنیوالے ممالک کی فہرست میں شامل کرنےکیلئےعالمی مالیاتی ادارے میں تحریک پیش کردی۔

امریکا کے پاکستان مخالف اقدامات جاری ہیں۔ واشنگٹن حکومت نے برطانیہ کے ساتھ مل کر ایک عالمی مالیاتی ادارے میں تحریک پیش کی ہے کہ پاکستان کودہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کیا جائے۔

مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے برطانی میڈیا کو بتایا ہے کہ امریکہ اوربرطانیہ نے چند ہفتے قبل ایک تحریک پیش کی تھی اور بعد میں فرانس اورجرمنی کو بھی ساتھ ملالیا۔

رپورٹ کے مطابق بین الحکومتی مالیاتی ادارے فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس نامی مالیاتی ادارے کا اجلاس آئندہ ہفتے پیرس میں ہوگا جہاں پاکستان مخالف اس تحریک کو منظوری ملنے کا امکان ہے۔

ادھر وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل کہتے ہیں کہ امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے ساتھ مل کر نامزدگی واپس لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

ان کے بقول اگر امریکہ نامزدگی واپس نہیں بھی لیتا تو بھی ہمیں واچ لسٹ میں شامل نہیں کیا جائے گا۔