Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا پاکستانی سالمیت کی بھرپورحمایت کرتا ہے، ایلس ویلز

امریکا پاکستانی سالمیت کی بھرپورحمایت کرتا ہے، ایلس ویلز
March 10, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) امریکی دفتر خارجہ کی سینئر اہلکار ایلس ویلز نے کہا کہ امریکی حکومت کی جانب سے تحریک طالبان پاکستان کے تین رہنماؤں کے بارے میں اطلاع دینے پر انعام کا اعلان ظاہر کرتا ہے کہ امریکہ پاکستان مخالف گروپوں کے بھی خلاف ہے ۔
واشنگٹن میں ’یونائیٹڈ اسٹیٹس انسٹیٹیوٹ آف پیس‘ تھنک ٹینک میں افغانستان کے حوالے سے ہونے والے سیمینار کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ایلس نے کہا کہ امریکا پاکستان کی سالمیت کی حمایت جبکہ بلوچ شرپسندوں کی مخالفت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی دہشت گرد گروہ پرتشدد کارروائی کرے گا تو اس کا مقابلہ کرنا ہو گا ۔
ایلس ویلز نے مزید کہا کہ پاکستان امریکہ کے لئے نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے اور واشنگٹن عسکری اور سیاسی سطح پر پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہے اور مذاکرات کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد نے ابھی تک وہ اقدامات نہیں اٹھائے جو امریکہ دیکھنا چاہتا ہے تاہم پاکستان کی جانب سے مثبت پیش رفت ضرور ہوئی ہے ۔