Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا نے ملا فضل اللہ ، منگل باغ اور عبدالولی کے سر کی قیمت مقرر کر دی

امریکا نے ملا فضل اللہ ، منگل باغ اور عبدالولی کے سر کی قیمت مقرر کر دی
March 9, 2018

واشنگٹن (92 نیوز) پاک امریکا باضابطہ مذاکرات سے چند گھنٹے قبل امریکا نے کالعدم تحریک طالبان کے3 دہشتگردوں کےسرکی قیمت مقرر کر دی ۔
امریکی محکمہ خارجہ کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکومت تحریک طالبان پاکستان کےتین رہنماؤں ملافضل اللہ ، منگل باغ اورعبدالولی کا پتہ اور مقام بتانے والوں کو انعام دے گی ۔
امریکا نے ٹی ٹی پی کے لیڈر ملافضل اللہ کے سر کی قیمت 50 لاکھ ، لشکر اسلام کےسربراہ منگل باغ کے سرکی قیمت 30 لاکھ اور جماعت الاحرار کے لیڈر عبدالولی کے سر کی قیمت بھی 30 لاکھ ڈالرمقرر کی ہے ۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ دہشت گرد امریکا اورپاکستان میں دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں ۔