Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا نے طالبان کو امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دیدی

امریکا نے طالبان کو امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی دعوت دیدی
April 9, 2016
کابل (ویب ڈیسک) امریکا نے طالبان سے امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی اپیل کر دی۔ جان کیری کا عالمی برادری سے بھی طالبان کو امن مذاکرات میں شمولیت کیلئے رضامند کرنے پر زور۔ امریکا تمام شعبوں میں افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ انہوں نے امن بات چیت کے دوبارہ آغاز کیلئے مشترکہ اہداف پر بات چیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبان کی امن مذاکرات میں شمولیت سے بالآخر تشدد کے خاتمے کی امید پیدا ہو گی اور یقینا یہاں امن کی امید باقی ہے۔ واضح رہے کہ امریکا‘ چین‘ افغانستان اور پاکستان پر مشتمل چار فریقی گروپ امن مذاکرات کیلئے کوشاں تھا مگر یہ ڈور اس وقت ٹوٹ گئی جب طالبان نے مذاکرات کو معنی خیز بنانے کیلئے شرائط عائد کر دیں۔ طالبان کے بڑے مطالبات میں ملک سے غیرملکی افواج کا انخلا‘ غیرملکی بلیک لسٹوں سے طالبان کے ناموں کا اخراج‘ پکڑے جانے والے ساتھیوں کی رہائی شامل تھی۔ دیکھنا اب یہ ہے کہ امریکا طالبان کے مطالبات کا جواب مثبت انداز میں دیتا ہے یا طالبان اپنے مطالبات سے دستبردار ہو کر بات چیت پر آمادہ ہوتے ہیں۔ دونوں صورتوں میں جیت امن کی ہو گی۔