Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا نے سعودی عرب کو جدید میزائلوں کی فروخت منسوخ کر دی

امریکا نے سعودی عرب کو جدید میزائلوں کی فروخت منسوخ کر دی
December 14, 2016

نیویارک (ویب ڈیسک) امریکا کا سعودی عرب کو بعض جدید ہتھیار دینے سے انکار، اوباما انتظامیہ نے فضا سے  زمین پر مار کرنے والے جدید ترین میزائلوں کی فروخت منسوخ کر دی۔ تفصیلات کے مطابق امریکا نے سعودی عرب کو بعض جدید ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا فیصلہ کر لیا جس کی وجہ یمنی خانہ جنگی میں شہریوں کی ہلاکت ہے۔

ایک امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ صدر باراک اوباما کی انتظامیہ نے سعودی عرب کو فضا سے زمین پر ہدف کو نشانہ  بنانے والے جدید ترین میزائلوں کی فروخت منسوخ کر دی ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید بگاڑ آسکتا ہے۔