Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت عارضی طور پر روک دی

امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت عارضی طور پر روک دی
January 28, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کو اسلحے کی فروخت عارضی طور پر روک دی۔

امریکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کو ہتھیار اور یو اے ای کو ایف 35 جنگی جہازوں کی فروخت عارضی روکی گئی۔ سابق صدر ٹرمپ کی اسلحے کی فروخت سے متعلق اربوں ڈالر کی ادائیگیوں کے معاملے پر نظرثانی کی جائیگی۔ وائٹ ہاؤس ترجمان کا کہنا ہے نئی انتظامیہ کی جانب سے یہ معمول کی کارروائی ہے۔

ادھر امریکا میں دہشت گردی کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ امریکی محکمہ ہوم لینڈ سیکیورٹی کی جانب سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔ منتخب عہدیداروں اور سرکاری عمارتوں اور تنصیبات پر حملوں کا خدشہ ہے۔ حملوں کا خدشہ آئندہ کئی ہفتوں تک برقرار رہ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔