Friday, September 20, 2024

امریکا نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیدیا

امریکا نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک ملک قرار دیدیا
April 28, 2020

نیو یارک ( 92 نیوز) امریکا نے بھارت کو اقلیتوں کیلئے خطرناک  ملک قراردے دیا ، امریکی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں  2019 میں مذہبی اقلیتوں  پر حملے بڑھ گئے۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی 2019 کی سالانہ رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں  بھارت کو پہلی مرتبہ اقلیتوں کیلئے خطرناک ترین ملک قرار دے دیا گیا  ۔  رپورٹ میں بھارت میں سی اے اے کے نفاذ ، گائے کے ذبیحہ پرپابندی، تبادلوں کے انسداد قوانین جیسے اقدامات پر کڑی تنقید   کی گئی جبکہ بابری مسجدسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی  شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

 بھارت سال 2004ء کے 16 سال بعد مخصوص خدشات والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوا،  رپورٹ میں بھارت مذہبی آزادی کی درجہ بندی میں تیزی سے نیچے آیا،  سالانہ رپورٹ میں متنازعہ بھارتی شہریت بل پر امریکی کمیشن نے شدید تنقید کی ، کہا کہ   بھارت میں 2019 میں اقلیتوں پر حملوں میں اضافہ ہوا۔

امریکی کمیشن برائے مذہبی آزادی کی رپورٹ میں    بابری مسجد سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے اور مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کر نے پر بھی شدید تنقید کی گئی ۔ رپورٹ میں پاکستان میں متعدد مثبت اور کلیدی پیشرفتوں کا برملا اعتراف کیا گیا ، کہا گیا کہ  پاکستان کے کرتار پور راہداری کھولنے، پہلی سکھ یونیورسٹی کے اجراء کے اقدامات قابل تعریف ہیں ۔