Saturday, July 27, 2024

امریکا نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا

امریکا نے ایک بار پھر مقبوضہ کشمیر میں پرتشدد کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کر دیا
August 16, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل پاکستان اوربھارت کو مل کرنکالنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ ٹروڈو نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی سے آگاہ ہیں اور اس پر شدید تشویش بھی ہے۔ امریکا مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ الزبتھ ٹروڈو کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے پاکستان اور بھارت کے تمام مثبت اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔ مسئلہ کشمیرکاحل پاکستان اوربھارت کو مل کر نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر سے متعلق امریکی موقف میں تبدیلی نہیں آئی۔ ٹروڈو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی پر تبصرے سے گریز کیا۔