Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا نے ایف 16 طیارے نہ دیے تو دوسری منڈیاں دیکھیں گے : وزیردفاع

امریکا نے ایف 16 طیارے نہ دیے تو دوسری منڈیاں دیکھیں گے : وزیردفاع
May 16, 2016

اسلام آباد (92نیوز) امریکا کی جانب سے پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے سے انکار پر وزیر دفاع خواجہ آصف پھٹ پڑے۔ کہتے ہیں ایف سولہ طیارے ہمارا حق ہے، امریکا کی جانب سے طیارے نہ دینا ذیادتی ہے۔ اگر ہمیں طیارے فراہم نہ کئے گئے تو دوسری منڈیاں دیکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایک سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاک امریکاتعلقات میں چھوٹے موٹے مسائل آتے رہتے ہیں۔ پاکستان کو ایف سولہ طیارے نہ دینا زیادتی ہے۔ طیارے لینا ہمارا حق ہے۔ ساری دنیا کو ایف سولہ طیارے مہیا کئے گئے وہاں پاکستان کوکیوں روکے گئے۔ امریکا نے ہمیں طیارے فراہم نہ کئے تو ہم دوسری منڈیاں دیکھیں گے۔ ایف سولہ طیارے روکنے سے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششیں متاثر ہونگی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ امریکا میں پاکستان مخالف کئی لابیاں کام کر رہی ہیں۔ بھارتی لابی پاکستان کی مخالفت میں پیش پیش ہے۔ شکیل افریدی کا معاملہ پاکستان کا اندورنی مسئلہ ہے۔ وہ پاکستان میں ایک جرم میں ملوث رہا‘ اس کا معاملہ عدالت میں ہے۔ بیرونی دباو قبول نہیں کرینگے۔

امریکا گزشتہ تین برس ے حقانی نیٹ ورک اور شکیل آفریدی کے معاملات پر بات کر رہا ہے۔ ہم امریکا کو بتا چکے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت تمام گروپوں کے خلاف آپریشن ہو رہا ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افغانستان میں 16 ممالک مل کر بھی امن نہیں لا سکے۔ افغانستان میں استحکام لانا صرف پاکستان نہیں پوری عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔