Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

امریکا نے آن لائن ڈیٹا ہیکنگ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا

امریکا نے آن لائن ڈیٹا ہیکنگ کی تحقیقات کرانے کا اعلان کر دیا
December 13, 2016

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی کانگریس کا صدارتی انتخابات کے دوران روس کی جانب سے ڈیٹا ہیکنگ کی تحقیقات کرانے کا اعلان۔ وائٹ ہاؤس نے بھی حمایت کر دی۔ ٹرمپ کہتے ہیں کسی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے تک یہ تعین کرنا ممکن نہیں کہ ہیکنگ  کا کون ذمہ دار ہے۔ امریکی کانگریس کے دونوں ایوانوں نے گزشتہ ماہ ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج میں روس کی جانب سے مبینہ آن لائن ہیکنگ کے الزامات کی تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔

امریکی سینیٹ میں ری پبلکن کے اکثریتی رہنما مچ میک کونیل اور ایوان نمائندگان کے ری پبلکن اسپیکر پال ریان نے اعلان کیا کہ وہ انتخابی عمل کی مبینہ ہیکنگ کے الزامات کی تحقیقات کی حمایت کرتے ہیں۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی سینیٹ اور ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹیاں ان الزامات کی تحقیقات کریں گی جو مہینوں جاری رہ سکتی ہیں۔

ادھرنومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب تک کسی کو رنگے ہاتھوں نہ پکڑا جائے یہ تعین کرنا ممکن نہیں کہ ہیکنگ کون رہا ہے۔