92 نیوز: امریکا کی جانب سے غزہ جنگ بندی کیلئے 92 روز کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر بل برنس نے اسرائیلی اور قطری حکام سے گفتگو میں یہ تجویز پیش کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کی قید سے 8 قیدیوں کی رہائی کے بدلے درجنوں فلسطینی رہا کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔ دوحہ میں ایک بار پھر جنگ بندی کیلئے مذاکرات ہورہے ہیں ۔
واضح رہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جس میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔