Monday, October 25, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا میں 2افراد کے قاتل کو 13سال بعد پھانسی

امریکا میں 2افراد کے قاتل کو 13سال بعد پھانسی
April 10, 2015
ٹیکساس (ویب ڈیسک) امریکا کے ایک سٹور میں ڈکیتی کے دوران دو افراد کو قتل کرنے والے مجرم کینٹ سپراس کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بیالیس سالہ کینٹ سپراس نے دو ہزار دو میں امریکی ریاست ٹیکساس کے ایک تجارتی مرکز میں ڈکیتی کے دوران ایک شخص اور ایک پولیس افسر کو گولی ماری جس سے دونوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ سپراس کو تیرہ سال بعد اس جرم میں ڈیٹھ چیمبر میں ہلاک کرنے والا ٹیکہ لگا کرپھانسی دے دی گئی۔ امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے موت کی سزا بحال ہونے کے بعد یہ ٹیکساس میں پانچ سو تئیسویں پھانسی ہے یہ تعداد کسی بھی ریاست میں سب سے زیادہ ہے۔ کینٹ سپراس گیارہواں امریکی ہے جسے رواں سال سزائے موت دی گئی ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سپراس نے اس واقعہ کے دوران امفیٹا مائن سمیت متعدد منشیات لے رکھی تھیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔