Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئیں

امریکا میں کورونا سے ہلاکتیں 5 لاکھ 12 ہزار سے بڑھ گئیں
February 23, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، وباء سے انتقال کرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ دو کروڑ 88 لاکھ افراد وائرس سے متاثر ہو چکے۔

کورونا سے 5 لاکھ ہلاکتوں پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ملک گیر سوگ کا اعلان کردیا۔ 5 روز تک تمام سرکاری عمارتوں پر امریکی جھنڈے سرنگوں رہیں گے۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس میں خصوصی تقریب ہوئی، امریکی صدر، خاتون اول، نائب صدر اور سیکنڈ جینٹل مین نے شرکت کی۔ ہلاک امریکیوں کی یاد میں موم بتیاں روشن، ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔