Tuesday, December 6, 2022

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے ،اسد مجید خان

امریکا میں پاکستانی کمیونٹی کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی تدابیر اختیار کرے ،اسد مجید خان
واشنگٹن ( 92 نیوز) امریکا میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے پاکستانی کمیونٹی کے نام پیغام  میں  پاکستانی کمیونٹی سے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات اور گائیڈ لائنز پر عمل کرنے کی اپیل کی۔ اسد مجید خان نے کہا کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا بغور مشاہدہ کیا جا رہا ہے، امریکا میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا جا چکا ہے، پاکستان سفر کرنے کے خواہشمند افراد نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کی گائیڈ لائنز کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ تازہ ترین معلومات کے حصول کیلئے ہماری ویب سائٹ اور ٹوئٹر کو فالو کیا جائے ، کورونا وائرس سے متعلق معلومات کیلئے خانہ اور قونصل خانوں میں فوکل پرسن متعین کیے گئے ہیں،درخواست گزار آن لائن ویزا سسٹم کے ذریعے اپلائی کریں۔