Tuesday, September 27, 2022

امریکا میں نریندر مودی کے سمن جاری، بھارتی سفارتی حلقوں میں کھلبلی

امریکا میں نریندر مودی کے سمن جاری، بھارتی سفارتی حلقوں میں کھلبلی
September 23, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دورہ امریکا کے آغاز پر ہی بڑا دھچکا لگ گیا۔ نیویارک کی ضلعی عدالت نے سمن جاری کر دیئے۔

مجسٹریٹ کیتھرین پارکر کو مقدمے کا انچارج جج مقرر کر دیا۔ نریندر مودی کی عدالت طلبی پر بھارتی سفارتی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی۔

بھارتی وزیراعظم کے خلاف کیس سکھوں کی تنظیم نے رواں برس سترہ ستمبر کو دائر کیا تھا جس میں بھارتی حکومت کے ہاتھوں سیکڑوں سکھوں کی ہلاکت کا الزام عائد کیا گیا تھا۔